The news is by your side.

آئی ووٹنگ : نادرا اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے

نادرا نے آئی ووٹنگ کے لئے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا جس میں 2 اعشاریہ 4 ارب روپے کے معاہدہ کے لئے خواہش کا اظہار کیا تھا ۔

الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں نادرا سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے یہ بتائے کہ آئی ووٹنگ کا سابقہ منصوبہ جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں وہ کیوں ختم کیا گیا ہے ؟

الیکشن کمیشن نے نادرا سے پوچھا ہے کہ اس نظام میں جو بھی خامیاں تھیں انہیں دور کرکے اسے کیوں نافذ نہیں کیا جاسکتا ؟ الیکشن کے انعقاد کے لئے کسی نئے طریقہ کار کو عملی طور پر نافذ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے نادرا کی نہیں ۔ خط کے متن میں حکمیہ لہجہ اپنایا گیا ہے جیسے الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے ۔

تبصرے بند ہیں.