The news is by your side.

آرٹس کونسل : صحافتی تنظیموں کے لئے ویکسین لگوانے کا انتظام

آرٹس کونسل  کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے آرٹس کونسل نے صحافی اور میڈیا ممبران کو ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

احمد شاہ نے مزید اس بارے میں کہا کہ پاکستان میں کرونا کی چوتھی لہر نے خوف کی فضا پیدا کردی ہے صحافی فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہیں لہذا ان کی ویکسینیشن وقت کی ضرورت ہے ۔ آرٹس کونسل صحافی برادری کو یہ سہولت دے رہی ہے کہ آپ اپنے آفس کارڈ کے ہمراہ آرٹس کونسل تشریف لائیں اور ویکسین لگوائیں ۔

یاد رہے کہ ویکسینیشن کا یہ عمل آرٹس کونسل میں پانچ ماہ جاری رہے گا ۔  آرٹس کونسل میں ویکسینیشن کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے صحافی آرٹس کونسل کی میڈیا مینیجر شہلا محمود سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.