The news is by your side.

اقتصادیات کا نوبیل تین معیشت دانوں کے نام

نوبیل پرائز کو لیکر ناموں کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے ۔ نوبیل پرائز 6 کیٹیگریز میں دئے جاتے ہیں ۔ سال 2021 کا اقتصادی نوبیل کے لئے کینیڈین معاشی پروفیسر ڈیوڈ کارڈ ، امریکی ماہر معاشیات  پروفیسر جوشوا ڈی اینگرسٹ اور پروفیسر گیوڈو ڈبلیو ایمبینس کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس ایوارڈ کی نصف انعامی رقم کینیڈین پروفیسر ڈیوڈ کارڈ کو لیبر اکنامکس میں خدمات کے عوض دی جائے گی جبکہ باقی رقم امریکی ماہرین معاشیات کو کاروباری معاملات میں موازنہ کا نظام متعارف کروائے جانے پر دی جائے گی ۔

تینوں ماہرین کو اعزاز اور انعام سے 10 دسمبر 2021 کو ہونے والی تقریب میں نوازا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.