The news is by your side.

انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا

پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز انضمام الحق گزشتہ رات طبیعت کی خرابی کی بنا پر ہسپتال لائے گئے تھے ۔

لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ان کی انجیو پلاسٹی کرکے ایک اسٹنٹ ڈالنے کے لئے آپریشن کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان اب بہتر حالت میں ہیں ۔

انضمام پاکستان کی کرکٹ تاریخ  میں سب سے زیادہ گیارہ ہزار سات سو ایک رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں ۔ انہوں نے یہ رنز تین سو پچھتر میچوں میں جوڑے تھے ۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے تیسرے بڑے اسکور کے مالک ہیں ۔ ان کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے کامیاب کپتان بھی کہا جاتا ہے ۔

انضمام الحق کی ناسازی طبع کی خبر سے کرکٹ حلقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر کرکٹ کے کھلاڑی اور پرستار اپنے پسندیدہ بلے باز کے لئے پریشان اور دعاگو ہیں ۔

شعیب ملک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انضی بھائی آپ ایک فائیٹر ہیں ۔ اللہ آپ کو جلد صحتیاب کرے اور صحت والی لمبی عمر عطا کرے ۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان شاء اللہ انضمام الحق جلد صحتیاب ہونگے ۔

اظہرعلی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میرے بچپن کے ہیرو انضمام الحق کی جلد صحتیابی کے لئے بہت سی دعائیں ۔

تبصرے بند ہیں.