The news is by your side.

اولمپئن ارشد ندیم کا شایان شان استقبال

0

اولمپئن ارشد ندیم ٹوکیو اولمپک میں شاندار کارکردگی دکھا کر وطن پہنچ گئے ہیں ۔ ہوائی اڈہ پر ان کے استقبال کے لئے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی و دیگر موجود تھے ۔

اس کے علاوہ عوام بھی اپنے ہیرو کو خوش آمدید کہنے کے لئے پرجوش تھی ۔ جیسے ہی ارشد ندیم ائیر پورٹ سے باہر نکلے عوام نے پاکستان ذندہ باد اور ارشد ندیم ذندہ باد کے نعروں سے ہیرو کا مان بڑھایا ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام و خواص کا بے حد مشکور ہوں جن کی دعاؤں کی بدولت مجھے یہ عزت ملی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری محنت تھی جس نے پانچویں نمبر پر جگہ دلائی ۔ انہوں نے پاکستان و پنجاب اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی معاونت پہ اطمینان کا اظہار کیا ۔

ارشد نے اس بات کا عزم کیا کہ ماضی میں کی گئی خامیوں سے سیکھ کر اپنے کھیل میں سدھار لاؤنگا ۔ امید ہے آنے والے وقت میں اچھی کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے اونچا کرسکوں ۔

وزیر کھیل پنجاب نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقوام عالم میں پاکستان کا پرچم سر بلند کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.