The news is by your side.

اہم عہدہ کی تعیناتی میں تکنیکی خامی حائل ہے : عمران خان

0

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔ وزیر اعظم نے موجودہ حساس صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو اعتماد میں لیا ۔

وزیر اعظم نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ، عسکری قیادت سے مثالی تعلقات ہیں جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی حائل ہے جو ٹھیک ہوجائے گی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پارلیمانی کمیتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اہم عہدہ پر تقرری کے معاملات جلد ہی انجام پا جائیں گے وزیر اعظم سے زیادہ ملک اور فوج کی عزت کسی کو عزیز نہیں ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.