The news is by your side.

ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ و ماڈل کو گرفتار کرلیا

لاہور کی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایک کاروائی کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل ارفع خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اداکارہ پر ایک کاروباری شخص کو ہراساں و تنگ کرنے کے الزام تھے ۔ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ مذکورہ اداکارہ و ماڈل نے بزنس مین سے ایک کروڑ کے بھتہ کا مطالبہ کیا تھا ۔

اداکارہ ارفع خان بزنس مین سے تین لاکھ روپے ہتھیا چکی تھی ۔  پولیس نے ارفع خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.