The news is by your side.

برطانیہ نے کرونا سے بری طرح متاثر بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

برطانیہ کی جانب سے ایک حیران کن فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ جس میں اس نے کرونا سے متاثرہ سرفہرست ملک بھارت کو سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے ۔ جبکہ بھارت کرونا کا دوسرا بدترین شکار ملک اور کرونا سے ہونے والی اموات میں تیسرا بڑا ملک ہے ۔

اس اعلان کے مطابق پاکستان بدستور برطانوی ریڈ لسٹ میں موجود ہے ۔ بھارت کے مقابلہ میں پاکستان  کرونا سے متاثرہ ممالک میں 31 واں نمبر ہے ۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان کے کرونا سے نبٹنے کے اقدامات کی تعریف کرچکا ہے ۔ پاکستان کی کرونا مخالف اقدامات کو عالمی ادارہ نے دیگر ممالک کے لئے قابل تقلید قرار دیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.