The news is by your side.

بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدر منتخب

آزاد کشمیر میں ہونے والے صدر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان اور متحدہ اپوزیشن کے میاں عبد الوحید کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

مظفر آباد کی قانون ساز اسمبلی میں صبح 10 بجے سے 2 بجے دوپہر تک کا وقت پولنگ کے لئے مقرر کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دیئے ۔ قانون ساز اسمبلی کے 52 اراکین نے اس انتخاب کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔

بیرسٹر سلطان محمود 34 ووٹ لیکر کامیاب امیدوار قرار پائے ۔ یاد رہے کہ موجودہ صدر آزاد کشمیر کی مدت ملازمت 24 اگست کو ختم ہورہی ہے ۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر 24 اگست کو نو منتخب صدر سے حلف لیں گے ۔

نو منتخب صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑے عہدہ پر چنا جانا صلاحیتوں کا امتحان ہے ۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے یہ وزیر اعظم عمران خان کا دیا گیا اعتماد ہے

کشمیر کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا اور اس عہدہ کو اپنی کارکردگی سے مزید باوقار بناؤنگا ۔ مجھے اللہ نے آزاد کشمیر کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بننے کا اعزاز بھی بخشا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.