The news is by your side.

جرمن سفیر شہریوں کے پر امن اور باحفاظت انخلاء پر مشکور

0

پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر نے سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستانی ائیر لائن پی آئی اے کی غیر ملکی شہریوں کے انخلاء میں کردار کی تعریف کی ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اسلام آباد ائیر پورٹ پر شاندار انتظامات اور پاکستانی حکام کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر جرمن سفارتی عملہ اور شہریوں کا باحفاظت انخلاء ناممکن تھا ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں پاک جرمن دوستی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور رومن انگریزی میں اپنا پیغام لکھا ۔ اس موقع پر ایک اسلام آباد ہوائی اڈہ کی تصویر بھی اپنے پیغام کے ساتھ منسلک کی ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.