The news is by your side.

جسٹن بیبر 7 کیٹگریز میں نامزد

0

برطانوی خبر رساں ادارہ رائیٹرز کے مطابق کینڈین اسٹار جسٹن بیبر کو ایم ٹی وی میوزک ویڈیوز ایوارڈز کے لئے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں ۔

ایم ٹی وی میوزک نے اگلے ماہ 12 ستمبر کو ہونے والے میوزک ایوارڈز کے لئے  ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔

جسٹن بیبر سال کی بہترین ویڈیو سمیت 7 مختلف کیٹیگریز کے لئے منتخب کئے گئے ہیں ۔

آرٹسٹ آف دی ائیر کے لئے ان کے ساتھ میگن تھی اسٹالین 6 نامزدگیوں کے ساتھ مد مقابل ہونگی ۔

بلی آئیش ، بی ٹی ایس ، ڈوجا کیٹ ، ڈریک ، گیویون ، لل ناس ایکس ، اور روڈریگو 5 ، 5 ایوارڈز کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔

ویڈیو آف دی ایئر کے لئے "کس می مور” ، "بیڈ ہیبٹس” ، "مونٹیرو” ، "سیو یور ٹئیرز” بھی شامل ہیں ۔

پچھلے سال کرونا کی وجہ سے یہ تقریب بغیر حاضرین محفل کے منعقد کی گئی تھی ۔ اس بار تقریب کا انعقاد بار کلیز سینٹر میں کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ فاتح کا انتخاب آن لائن ووٹنگ کے ذریعہ ہوگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.