The news is by your side.

حدیقہ کیانی بلال عباس ایک ساتھ پہلی بار دوبارہ میں

0

ہم ٹی وی سے آنے والے دنوں میں نشر کیا جانے والا ڈرامہ دوبارہ کا آفیشل ٹریلر ہم ٹی وی کے انسٹا گرام پیج سے جاری کیا گیا ہے ۔

ڈرامہ میں رقیب سے نامی ڈرامہ سے اداکاری میں ڈیبیو کرنے والی نامی گلوکارہ حدیقہ کیانی اور دور جدید کے مقبول اداکار بلال عباس ایک ساتھ دوبارہ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے ۔

ڈرامہ کی کہانی کار ثروت نذیر نے اس بار روایتی ساس بہو کے موضوع سے ہٹ کر ایک نئے مدعے پر قلم اٹھایا ہے ۔

ڈرامہ کا وضاحتی جملہ جب تقدیر اسے ایک بار پھر جینے کا موقع دیتی ہے تو وہ اطمینان سے آگے بڑھتی ہے لیکن کس مول پر ؟

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامہ کا مرکزی کردار جو حدیقہ کیانی ادا کررہی ہیں اپنے شوہر کے انتقال کے بعد ایک کم عمر لڑکے جو کہ بلال عباس ہوتے ہیں سے شادی کرلیتی ہیں ۔ اس معاشرتی طور پر بے جوڑ شادی پر جوڑے کو اپنے ہی خاندان میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور رشتہ کی استورای میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں ۔

اس ڈرامہ کی ہدایتکاری دانش نواز دے رہے ہیں جو اس سے پہلے چپکے چپکے نامی بلاک بسٹر ڈرامہ بنا کر ناظر کی دادا حاصل کرچکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.