The news is by your side.

خاتون نے برج خلیفہ کی چوٹی پہ شوٹ کرواکر دنیا کو ششدر کردیا

0

سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو کافی دیکھی اور پسند کی جارہی ہے جس میں ایک خاتون برج خلیفہ کی چوٹی پہ ایک فضائی کمپنی کا اشتہار عکس بند کروارہی ہیں ۔

خاتون نے فلائی ایمیریٹس ائیر لائن کی ہوائی میزبان کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور چوٹی پہ کمپنی کی تشہیر کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ ابتدائی طور پر اس تشہیری ویڈیو کو فوٹو شاپ ٹرکس کا شہکار سمجھا گیا بعد ازاں کمپنی کی جانب سے شوٹنگ کی تکمیلی ویڈیو جاری کی گئی تو اس کی اصلیت لوگوں پر آشکار ہوئی ۔

اشتہار کی تیاری کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکمل حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ برج خلیفہ 2 ہزار 716 فٹ دنیا کی سب سے بلند عمارت ہے ۔ اشتہار میں کام کرنے والی خاتون پروفیشنل اسکائے ڈائیور اور بلندیوں پر چڑھنے کی ماہر ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.