The news is by your side.

دا ایمپائر دیسی گیم آف تھرونز

0

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ہندوستانی ویب سریز دی ایمپائر کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے ۔ دی ایمپائر 27 اگست کو باضابطہ ریلیز کی جائیگی ۔ ٹریلر پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے جاری ہیں ۔ کچھ مداحوں کی جانب سےاس کو دیسی گیمز آف تھرونز قرار دیا جارہا ہے ۔

دی ایمپائر میں مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کا دور حکومت اور فتوحات کو دکھایا گیا ہے ۔ اس ویب سیریز میں مرکزی کردار کنال کپور ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ جبکہ ان کے ساتھ ہمایوں کا کردار ادتیا سیل ادا کریں گے ۔ دیگر اسٹار کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور ڈینو موریا بھی شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچیں گے ۔

اس ویب سریز کے ٹریلر نے تاریخی فلموں باجی راو مستانی اور پدماوت کی یاد تازہ کردی ہے ۔ اس ویب سیریز کی کہانی مشہور ناول اپمائر آف دی مغل سے اخذ کی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.