The news is by your side.

درود شریف یاد دلانے والی ایپ تیار

اینڈرائد فون کے آجانے سے نت نئی ایپس مارکیٹ میں آرہی ہیں ۔ تخلیقی لوگ اپنا دماغ تعمیری انداز میں عام انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔ ایسی ہی ایک انوکھی ایپ آقائے دوجہاں سے محبت کےضمن میں تیار کی گئی ہے ۔ اس ایپ کی بدولت جب بھی آپ اپنے فون کو ان لاک کریں گے تو آپکا فون درود کا نذرانہ حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں پیش کرے گا ۔
 جب آپ یہ ایپ کھولیں گے تو سامنے آپشن آئے گا :
  ” صیغۃ الصلاۃ علی النبی "
اب اگر آپ اس پر کلک کرکے کوئی درود پاک منتخب کرلیتے ہیں ، تو آپ کا موبائل جیسے ہی اِن لاک ہوا کرے گا آپ کو درود پاک پڑھنا یاد دلا دیا کرے گا ۔
اس کی برکت  سے آپ ڈیجیٹل گناہوں سے بچے رہیں گے اور آپ کادل یادِ حبیب ﷺ میں مشغول رہے گا ۔
ایک بار درود پاک پڑھ کر لنک اوپن کیجیے:
اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍوَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

تبصرے بند ہیں.