The news is by your side.

دنیا بھر میں کرونا سے ہونے والی اموات 46 لاکھ سے بڑھ گئیں

کرونا کی تباہ کاریوں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اس وبا نے مریضوں اور اموات کے نہ رکنے والے سلسلہ کو ابھی تک جاری رکھا ہوا ہے ۔

اس وقت دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 61 لاکھ 11 ہزار 764 سے تجاوز کرگئی ہے ۔ جبکہ اموات 46 لاکھ 52 ہزار 801 ہوگئیں ہیں ۔ دنیا بھر کے ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 1 ہزار 864 ہوگئی ہے ۔ ان میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 545 مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔ جبکہ 20 کروڑ 27 لاکھ 57 ہزار افراد اس موذی مرض کو شکست دیکر زندگی کی رونقوں میں واپس آگئے ہیں ۔

کرونا کیسز اور اموات کی شرح کے حوالہ سے امریکا بدستور فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ امریکا میں اب تک اس وائرس سے 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں ۔ بھارت اس فہرست میں 4 لاکھ 43 ہزار سے زائد اموات کے ساتھ دوسرے ، برازیل تیسرے ، برطانیہ چوتھے ، بدرجہ فہرست روس ، فرانس ، ترکی ، ایران ، ارجنٹینا اور کولمبیا کرونا سے بدترین صورتحال کا شکار ہیں ۔

کرونا کا پہلا کیس جس ملک میں پروان چڑھا یعنی چین وہ اب 109ویں پوزیشن پر آگیا ہے ۔ پاکستان اس فہرست میں 30ویں پوزیشن پر موجود ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے موجودہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ 78 افراد اس دوران وائرس کا شکار بن چکے ہیں ۔ جبکہ 7 ہزار 240 مریض شفایاب ہوگئے ہیں ۔

ملک بھر میں اب تک کرونا سے ہونے والی اموات 26 ہزار 865 سے تجاوز کرچکی ہیں ۔ اس مرض کے متاثرہ افراد ملک بھر میں 12 لاکھ 10 ہزار 82 ہوگئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.