The news is by your side.

دنیا کے پہلے میم میوزیم میں صارم اختر کی تصویر شامل

پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارم اختر کے تاثرات پر مبنی تصویر ہانگ کانگ کے میم میوزیم کا حصہ بن گئی ہے ۔ یاد رہے یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کی ۔ یہ نہ صرف صارفین نے پسند کی بلکہ مختلف سوشل میڈیا سائٹس نے اسے اپنے پیجز پہ نمایاں جگہ دی ۔ صارم اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یوٹیوب پر موجود لنک شئیر کیا اور پیغام میں لکھا کہ آپ مجھے اس ویڈیو میں 37 سیکنڈز تک دیکھ بھی سکتے ہیں ۔

ان کی یہ وائرل تصویر مایوس مداح کے نام سے آویزاں کی گئی ہے جس میں ان کا نام بھی درج کیا گیا ہے ۔ صارم اختر کی یہ یادگار تصویر 2019 میں کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میں ہونے والے میچ کے دوران لی گئی تھی جب پاکستان ٹیم کے بلے باز آصف علی نے وہاب ریاض کی باؤلنگ پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ لینے میں ناکام رہے تھے ۔

تبصرے بند ہیں.