The news is by your side.

رواں مون سون میں ہونے والی حالیہ بارش نے وفاقی دارلحکومت میں تباہی مچادی

اسلام آباد میں ہونے والی بارش سے پوش علاقے پانی میں ڈوب گئے ، گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ، پانی گھروں میں داخل لوگ اپنے ہی گھروں میں محصور ۔ سیلابی پانی میں پھنس کر ماں بیٹا کے علاوہ 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ۔ جبکہ دوسری طرف روال ڈیم کے بھر جانے کی وجہ سے اس کے اسپل ویز کھول دئے گئے ہیں ۔ دریائے سواں اور نالہ کورنگ کی قریبی آبادیوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے ۔ نالہ لئی میں بھی پانی خطرناک حد تک آچکا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے ۔ وزیر اعظم کی طرف سے  این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات کی گئیں ہیں ۔

بدھ کے روز جڑواں شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالے بپھر گئے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں ۔ تیز بارش کے بعد راول ڈیم پانی سے بھر گیا ۔ انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی گنجائش 1752 فٹ ہے جبکہ اس وقت پانی کی سطح 1749 ہے ۔ اس لئے 1750 فٹ پر اسپل ویز کھول دئے گئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.