The news is by your side.

سابق بھارتی اداکارہ کی نماز پڑھتی ویڈیو وائرل

سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کافی دیکھی اور پسند کی جارہی ہے جس میں سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان اپنے شوہر کے ساتھ نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں ۔

ویڈیو مالدیپ کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ثنا خان اپنے شوہر انس سعید کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کے لئے پہنچیں ۔ اس دوران نماز کا وقت ہوا تو دونوں میاں بیوی نے وقت ضایع کئے بغیر نماز کی ادائیگی اول وقت میں کی ۔

یاد رہے کے سابق بھارتی اداکارہ بگ باس فیم بھی ہیں لیکن ثنا اچانک شوبز کی چکا چوند چھوڑ کر مذہب کی طرف مائل ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے شرعی پردہ بھی شروع کردیا ۔ ثنا خان نے شادی بھی مولانا انس سعید سے کی جن کا تعلق ریاست گجرات سے ہے ۔

تبصرے بند ہیں.