The news is by your side.

سندھ میں اسکولوں کی بندش کے خلاف انوکھا احتجاج

صوبائی حکومت سندھ نے صوبہ میں اسکولوں کی بندش کو 31 آگست تک بڑھا دیا ہے ۔ اس فیصلہ پر پورا سندھ سراپا احتجاج بنا ہوا ہے ۔ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹوں کے ذریعہ لوگ اپنے دلی جذبات اس فیصلہ کے خلاف دکھا رہے ہیں ۔

اس حوالہ سے کراچی میں کے ڈی اے چورنگی پر ایک انوکھا احتجاج دیکھنے کو ملا جس میں نجی اسکول کے طلباء اور اساتذہ نے حصہ لیا ۔ لب سڑک اسکول کی علامتی کلاسوں میں تدریسی عمل کے ذریعہ اپنی دلی آرزو حکام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ان کلاسوں میں اساتذہ نے حاضری بھی لگائی ۔

احتجاج میں شامل شرکاء و اساتذہ و طلباء نے ماسک لگا رکھے تھے اور سماجی فاصلہ بھی اختیار کیا گیا تھا اس احتجاجی کلاس روم میں پلے کارڈز کا استعمال بھی کیا گیا تھا ۔ ان پوسٹروں پر وزیر اعلیٰ سندھ سے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

سندھ حکومت کے اسکول نہ کھولنے کے بیان پر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 23 اگست کے بعد اسکول کے باہر کھلے مقامات میں تدریسی عمل شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.