The news is by your side.

سندھ میں کرونا کی موجودہ صورتحال اعداد و شمار کے آٸینہ میں

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کرونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 19.29 ریکارڈ ہوٸی ۔ کراچی میں 5987 ٹیسٹ کٸے گٸے جس کے نتیجہ میں 1155 افراد کرونا سے متاثر پاٸے گٸے ۔ جبکہ حیدر آباد میں 1200 ٹیسٹ ہوٸے جن میں 60 افراد کرونا پوزیٹو نکلے ۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں 8054 کرونا ٹیسٹ ہوٸے جن میں 172 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوٸی ۔

مجموعی طور پر صوبہ سندھ میں 16 ہزار 527 ٹیسٹ ہوٸے جن میں 1420 افراد میں کرونا پایا گیا ۔ اس طرح صوبہ میں کرونا کی مثبت شرح 8.59 فیصد ریکارڈ ہوٸی ۔ دوسری جانب سندھ میں کرونا کے باعث 25 افراد زندگی کی بازی ہار گٸے ۔

تبصرے بند ہیں.