The news is by your side.

سی ویو : جہاز کو نکالنے کا آپریشن

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئے کیا جانے والا آپریشن روک دیا گیا ہے ۔

حکام کے بیان کے مطابق بارج کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے آپریشن کو کل تک کے لئے موخر کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ مذکورہ جہاز 21 جولائی کو ریت میں پھنسا تھا اور اس پر کئی کنٹینر بھی لدے تھے ۔ انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز کراچی کے سمندر کی اونچی لہروں کا مقابلہ نہیں کرسکا اور ساحل پر آگیا تھا ۔

کپتان کے بیان کے مطابق جہاز کا ایک لنگر 20 جولائی کو ٹوٹ گیا تھا اور صرف ایک لنگر کے ساتھ جہاز سنبھالنا مشکل ہورہا تھا ۔ جہاز کو فوری برتھ دینے کی درخواست کی گئی تھی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی

تبصرے بند ہیں.