The news is by your side.

شادی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے : کبری خان

0

معروف اداکارہ کبری خان نے شادی کے حوالہ سے اپنے خیالات مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ شادی آذادی کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے ۔ جو آذادی اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں ۔ کبری خان نے یہ بات نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی ذاتی ذندگی سے متعلق گفتگو میں کہی ۔ میزبان احسن خان کے شادی کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال پر کبری خان نے کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہوا ہے کہ جو آذادی اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں ۔ ہم اکیلے جو توجہ خود کو دے سکتے ہیں وہ کسی کے ساتھ ممکن نہیں ہوتی ۔

 

اداکارہ نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ ان کی والدہ کہتی ہیں کہ جب تک کسی چیز کی بنیاد مضبوط نہ ہو اس وقت تک اس پر عمارت نہیں بن سکتی ۔ کبری کا کہنا تھا کہ ہر انسان ایک بنیاد ہے ۔ جب تک آپ اپنے آپ میں مضبوط نہیں ہیں اور اپ کو یہ نہ لگے کہ آپ کسی کے ساتھ اپنی زندگی کو اچھے سے گزار سکتے ہیں تب تک آپ کو شادی سے متعلق سوچنا بھی نہیں چاہئے۔ میں ابھی اپنے ساتھ وقت گزار کر انجوائے کررہی ہوں جب وقت آئے گا شادی بھی ہوجائے گی لیکن اس کام میں ابھی کچھ دیر ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.