The news is by your side.

صاف اسکن اب ہے ممکن : اریبہ حبیب

پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ اریبہ حبیب نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں ایک سوال کے جواب میں اپنی صاف اسکن کا راز بتایا ۔

اریبہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نرم ملائم اور بے داغ چمکدار اسکن کے لئے صبح اٹھ کر شہد میں لیموں کا رس ملائیں اور اگر ممکن ہو اور گھر میں کافی موجود ہوتا اس مرکب میں کافی کا اضافہ بھی کرلیں اب اسے ایک پیسٹ بنا لیں ۔

کافی ، لیموں اور شہد کے اس ماسک کو چہرہ پر لگائیں جب یہ سوکھ جائے تو سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں اس سے آپ کا چہرہ جاگ جائے گا ۔ اس عمل سے نہ صرف آپ کی جلد صاف ہوگی بلکہ داغ دھبوں کا خاتمہ بھی ہوگا ۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ کافی پینے کے ساتھ ساتھ چہرہ پر لگانے کے لئے بھی اچھی ہوتی ہے ۔ وہ اس ٹپ کو باقاعدہ استعمال کرتی ہیں ۔ انہیں یہ ٹپ ان کی ایک اٹالین دوست نے بتائی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.