The news is by your side.

صدرعارف علوی ترک ثقافت سے متاثر

صدر مملکت پاکستان عارف علوی ترک صدر رجب طیب کی دعوت پر 14 اگست سے 16 اگست تک ترکی کے سرکاری دورہ پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خصوصی طیارہ میں پہنچے تھے ۔ صدر کی غیر موجودگی میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کے فرائض انجام دئے تھے ۔

صدر مملکت عارف علوی اس موقع پر تاریخ ساز ڈرامہ کرولوس عثمان کے سیٹ پر بھی پہنچےاور ڈرامہ کی کاسٹ کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا ۔

اس موقع پر کھینچی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہیں ۔ عارف علوی کو ان تصاویر میں روایتی ترک لباس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

کرولوس عثمان کے پروڈیوسر نے اس موقع پر اپنی ٹوئٹ میں صدر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا اور ڈرامہ میں ان کی دلچسپی کو ترکی سے محبت کا اظہار قرار دیا ۔ مہمت نے اپنی ٹوئٹ میں تمام پاکستانیوں کے لئے سلام بھی پیش کیا ۔

تبصرے بند ہیں.