The news is by your side.

صنعتیں کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں : عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں صنعتوں کی کمی ہے جبکہ صنعت کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں ۔ صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی سست رفتار رہتی ہے ۔ ہم نے چھوٹے اور درمیانی درجہ کی صنعتوں کے لئے سہولتیں فراہم کی ہیں ۔ صنعتوں کو سہولت دیئے بغیر ملکی خزانہ بھرا نہیں جاسکتا ۔

شاہراہوں کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملتا ہے ۔ سیاحت کی ترقی ملکی خزانہ میں اضافہ کا سبب بنتی ہے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ پروان چڑھانے کے لئے پالیسیز نہیں بنائی گئیں نہ ہی شاہراہوں کی تعمیر میں دلچسپی لی گئی ۔ سوات موٹروے سے عید کے موقع پر 27 لاکھ گاڑیاں گزریں جس سے ملکی کمائی میں اضافہ ہوا ۔ ہماری حکومت میں گزشتہ ادوار حکومت سے 3 گنا زیادہ شاہراہوں کی تعمیر ہوئی ۔

سیالکوٹ کھاریاں گنجان آبادی کے علاقہ ہیں ۔ یہاں موٹروے کی تعمیر سے علاقہ کے لوگوں کو سہولت ملے گی ۔ سیالکوٹ میں بننے والی مصنوعات کو مارکیٹ تک پہنچانے میں یہ شاہراہ کلیدی کردار ادا کرے گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.