The news is by your side.

عائزہ خان انسٹا گرام پر ایک کروڑ فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر

معروف اور ہر دل عزیز اداکارہ عائزہ خان سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالورز کے ساتھ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ ان کے مداح ان کو سب سے زیادہ فالو کرتے پائے گئے ہیں ۔

عائزہ خان کے بعد اداکارہ ایمن خان 90 لاکھ فالورز کے ساتھ دوسرے اور ماہرہ خان 79 لاکھ فالورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔ اداکارہ منال خان 78 لاکھ کے ساتھ چوتھے اور سجل علی 72 لاکھ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

عائزہ خان کے فالورز میں حالیہ اضافہ ایک نجی ٹی وی پر آنے والے ان کے ڈرامہ لاپتہ کے بعد دیکھنے میں آیا ہے ۔ مذکورہ ڈرامہ میں عائزہ ایک ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

وہ انسٹاگرام پر کافی فعال رہتی ہیں اور اپنی پوسٹیں تصویروں اور ویڈیوز کی شکل میں اپنے مداحوں سے مستقل بنیادوں پر شئیر کرتی ہیں ۔

گزشتہ رمضان میں ان کے ڈرامہ چپکے چپکے کی مقبولیت نے انسٹا پر ان کے مداحوں کی تعداد 90 لاکھ کردی تھی ۔ اور اس وقت لاپتہ ان کے مداحوں میں اضافہ کیوجہ بنا ہے ۔

عائزہ نے 2020 کی آخری سہ ماہی میں ایمن خان کی انسٹا پر حکمرانی کو ختم کیا ہے ورنہ ایمن خان انسٹا کی پاکستانی کوئین تھیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.