The news is by your side.

عائشہ ثنا : وارنٹ گرفتاری جاری

0

اداکارہ اور میزبان عائشہ ثنا کو سائبر کرائم کے الزامات پر عدالت طلب کیا گیا ہے ۔

گزشتہ دن لاہور کی مقامی عدالت نے عائشہ کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ ان کے خلاف یوسف بیگ نامی مدعی نے اپنے خاندان کو آن لائن بدنام کرنے کی شکایت درج کروائی تھی ۔

اطلاعات کے مطابق یوسف کی شکایت میں اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ انہوں نے یوسف کی اہلیہ اور دختر کی نامناسب تصاویر بغیر اجازت کے پوسٹ کیں جو اس خاندان کی بدنامی کا سبب بنیں ۔ عائشہ ثنا کے خلاف کیس کا ٹرائل شروع ہوچکا ہے لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ۔جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

اس سے قبل جولائی 2020 میں بھی یوسف بیگ کی شکایت پر ہی دھوکہ دہی کے الزامات میں عدالت طلب کیا گیا تھا ۔ مدعی نے اس وقت یہ الزام لگایا تھا کہ عائشہ نے ان سے 20 لاکھ روپے قرض کی مد میں حاصل کئے تھے ۔ جس کی ادائیگی باؤنس چیک کے ذریعہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.