The news is by your side.

عاطف اسلم اور ماہرہ خان ایک بار پھر ساتھ

ہدایت کار شعیب منصور کی ہدایت کاری میں 2011 میں بننے والی فلم بول کے مرکزی کاسٹ ماہرہ خان اور عاطف اسلم 10 سال بعد  پھر عاطف اسلم کے آنے والے گانے کے ویڈیو میں اس جوڑی کو مداح دیکھ سکیں گے ۔

ماہرہ خان اور عاطف اسلم نے فلم بول کے ذریعہ اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کیا تھا ۔ فلم بول دونوں کے لئے کافی اچھی ثابت ہوئی اور دونوں پر پیشہ ورانہ اداکاری کے در کھول گئی ۔

عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آنے والے گانے کی مختصر جھلک اور پوسٹر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے نئے گانے کے ٹیزر کو انجوائے کریں کیونکہ یہ بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے ۔

پوسٹر میں عاطف اسلم کے ساتھ ماہرہ خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ عاطف کے اس گانے کا عنوان ہے اجنبی ۔

عاطف نے مزید لکھا کہ میں اور ماہرہ خان 10 سال بعد ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے ۔ عاطف اور ماہرہ کے مداح اس گانے کی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.