The news is by your side.

عاطف اسلم کی سنگ ماہ سے چھوٹی اسکرین پر آمد

نجی ٹی وی چینل سے پیش کیا جانے والا سنگ مرر نامی ڈرامہ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنایا جارہا ہے جس میں کاسٹ تو وہی رہے گی لیکن کچھ نئے کردار بھی شامل ہونگے ۔ اس ڈرامہ میں عاطف اسلم ٹی وی پر ڈیبیو کررہے ہیں ۔

سنگ مرر کے اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں عاطف کو مرکزی کردار کے لئے منتخب کئے جانے کی تصدیق کی ۔ مذکورہ ڈرامہ 2016 میں نشر کیا گیا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں نعمان اعجاز ، ثانیہ سعید ، کبری خان ، میکال ذولفقار شامل تھے ۔ اب اس ڈرامہ کے سیکوئل میں عاطف اسلم ، ہانیہ عامر اور سامیہ ممتاز بھی نظر آئیں گے ۔

ڈرامہ کی شوٹنگ اسلام آباد و گردو نواح میں شروع کی جاچکی ہے ۔ ڈرامہ کے ڈائریکٹر سیفی حسن سنگ مرر کے سیکوئل کے لئے کافی پہلے ہی اپنی آمادگی کا اظہار کرچکے تھے ۔ سیفی نے کہانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک محبت کی تکون کی کہانی ہے جس کا تیسرا حصہ سنگ سیاہ کے نام سے بنایا جائے گا ۔ کہانی میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے ۔ مرکزی کاسٹ پہلے والی ہی ہے ۔ نئے کردار مختلف کہانی کی ڈیمانڈ ہیں ۔

عاطف اسلم نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مداح انہیں چھوٹی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اچھی کہانی  کوئی بھی کردار ادا کرنے پر مجبور کرسکتی ہے ۔ سنگ ماہ کی کہانی اور کردار ایسا تھا کہ انہیں یہ فیصلہ کرنا پڑا ۔ سنگ مرر کی کہانی قبائلی زندگی کے معمولات اور رسم و رواج کی عکاسی کرتی ہے ۔ شائقین کے لئے اس میں کشش ہے ، وہ دیکھنا چاہتے ہیں قبائلی طرز زندگی اور ان کا عام معمولات زندگی کو لیکر کیسا رویہ ہوتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.