The news is by your side.

عمان : شاہین نے تباہی مچادی

عمان کے شمالی ساحل سے ٹکرانے والے طوفان شاہین نے بڑی تباہی مچادی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی موسلادھار بارش اور 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے رہی سہی کسر پوری کردی ۔

عمانی حکام نے اتوار کے روز ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 4 افراد اور پیر کے روز شمالی صوبہ میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

اس نوعیت کے طوفان کا عمان کے ساحل سے ٹکرانا شاذو و نادر ہی دیکھنے میں آیا ہے ۔ عمان کے دارلحکومت مسقط میں 200 ملی لیٹر بارش اور الخبورہ میں 369 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے 10 میٹر سے بھی بلند لہریں سمندر میں دیکھی جارہی ہیں ۔

عمان کے سرکاری نشریاتی ادارہ کی اطلاعات کے مطابق عمانی افواج سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کی مدد کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی انجام دیا جارہا ہے ۔

عمانی حکومت نے متاثرہ صوبوں میں قائم 80 پناہ گاہوں میں 5 ہزار افراد کو منتقل کیا ہے ۔

ایران میں بھی شاہین نے انفرااسٹرکچر اور برقی سہولیات کو نقصان پہنچایا ہے ۔ اس کے علاوہ ایرانی میڈیا نے دو ماہی گیروں کی ہلاکت اور تین کی گمشدگی کی تصدیق کی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.