The news is by your side.

عمر شریف امریکا روانگی کے لئے تیار

شہنشاہ ظرافت عمر شریف ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ آج دوپہر امریکا روانہ ہوجائیں گے ۔

آج ساڑھے گیارہ بجے ائیر ایمبولینس عمر شریف کو لیکر امریکا کے لئے پرواز بھرے گی ۔ اس فلائیٹ میں عمر شریف کی اہلیہ ذرین عمر بھی ان کے ہمراہ ہونگیں ۔

عمر شریف گزشتہ کچھ دنوں سے صحت کے مختلف مسائل کا شکار رہے ہیں جن میں سر فہرست دل کی تکلیف ہے ۔ سندھ حکومت ان کے لئے فنڈ جاری کرچکی ہے امریکا کے شہر واشنگٹن میں اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر شہاب عمر شریف کے معالج ہیں اور ان کی کوششوں سے عمر شریف صاحب کی امریکا روانگی ممکن ہوسکی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.