The news is by your side.

عمر شریف بغرض علاج امریکا روانہ ہونے کے لئے تیار

وفاق اور سندھ حکومت کے تعاون سے معروف مزاح نگار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزہ جاری کردیئے گئے ہیں ۔

کراچی کے منتظم اعلیٰ وہاب مرتضیٰ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عمر شریف کے خاندان کو ویزے جاری کرنے سے متعلق بتایا ۔ انہوں نے اس پوسٹ میں امریکی قونصل خانہ کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیں ہم سب ملکر برصغیر کے بہترین کامیڈین کے جلد رو بصحت ہونے کے لئے دعا کریں ۔

وفاقی حکومت نے بھی عمر شریف صاحب کے علاج کی کوششوں میں خصوصی دلچسپی لی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل عمر شریف صاحب کی فیملی سے رابطہ میں رہے جس کے لئے عمر شریف صاحب کی اہلیہ ذرین عمر اپنی پوسٹوں میں تذکرہ اور شکریہ ادا کرچکی ہیں ۔

سندھ حکومت عمر شریف صاحب کے علاج کے لئے 4 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کرچکی ہے ۔ انہیں علاج کی غرض سے امریکا پہنچانے کے لئے ائیر ایمبولینس کل تک پہنچ جائے گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.