The news is by your side.

فاطمہ ثنا کی پانچ وکٹوں کی بدولت پاکستان وویمن ٹیم کی ویسٹ انڈین وویمن کے خلاف شاندار کامیابی

سینٹ جان اینٹیگوا میں پاکستان وویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 22 رنز سے ہرا دیا ۔ بارش کیوجہ سے پانچواں اور آخری ون ڈے 34 اوورز تک محدود کیا گیا تھا ۔ پچ میں نمی کے سبب ایمپاٸرز کی جانب سے میچ تاخیر سے شروع کیا گیا ۔

پاکستانی خواتین نے ویسٹ انڈین کی غیر متاثر کن باولنگ کیوجہ سے 190 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر جوڑے ۔ جن میں وکٹ کیپر منیبہ علی کے 39 اور مڈل آرڈر بلے باز عمیمہ سہیل کے 34 رنز نمایاں رہے ۔ پاکستانی اننگ کے خاتمہ پر ، ایمپاٸرز نے ویسٹ انڈین خواتین کو 34 اوورز میں 194 رنز کا ہدف دیا ۔ ویسٹ انڈین خواتین ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہیں اور مطلوبہ رن ریٹ بلے بازوں کے جلد آوٹ ہوجانے کے باعث حاصل نہ کرسکیں ویسٹ انڈین خواتین 171 آل آوٹ پہ پویلین لوٹ گٸیں ۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم پہلے ہی سیریز 3/2 سے اپنے نام کرچکی ہے ۔

ویسٹ انڈین ٹیم کے کوچ کورٹنی والش نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ دونوں جانب سے مثبت کھیل پیش کیا گیا ہم پچھلے دو میچوں میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ نا کرسکے ۔ میں یہ نہیں کہونگا کہ ہم خوش فہمی کا شکار ہوٸے لیکن ہم سے کچھ فاش غلطیاں ہوٸیں جن کی قیمت ہم نے ادا کی ۔ دونوں سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال ہاٸی ہے کیونکہ ہم کووڈ کیوجہ سے زیادہ نہیں کھیل سکے تھے ۔ آنے والی مشکلات اور گیم کی خامیوں سے نمٹنے کے لٸے لاٸحہ عمل بنانا ہوگا تاکہ ورلڈ کپ کے لٸے بہتر ٹیم تیار کرسکیں ۔

اسکور :

ویسٹ انڈیز : 171 رنز 10 کھلاڑی آوٹ ۔
برٹنی کوپر : 40 رنز
فاطمہ ثنا : 5/39

پاکستان : 190 رنز 8 کھلاڑی آوٹ ۔
منیبہ علی : 39
عمیمہ سہیل : 34
چینیل ہینری : 2/37

 

تبصرے بند ہیں.