The news is by your side.

فزکس کا نوبل انعام : جاپان ، جرمن اور اطالوی سائنس دانوں کے نام

نوبیل کمیٹی نے ہر سال کی طرح اکتوبر کے آغاز میں اس سال نوبیل پرائز کے لئے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ اس سال 4 اکتوبر سے کمیٹی نے رواں سال کے فاتحین کا اعلان کرنا شروع کیا تھا اور پہلے دن طب اور آج دوسرے دن طبیعات کے انعام کا اعلان کیا گیا۔ 

امسال نوبل انعام برائے فزکس جاپانی سائنسدان سیُوکُورو مانابے، جرمنی کے کلاؤس ہاسل مان اور اٹلی کے جارجیو پاریسی کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس انعام کا اعلان کرنے والی جیوری کے مطابق ان تینوں ماہرین کو یہ انعام آب و ہوا کے ماڈلز اور فزیکل سسٹمز کی تفہیم کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاپان کے مانابے اور جرمنی کے ہاسل مان مشترکہ طور پر کلائمیٹ ماڈلز پر ریسرچ کے لیے فزکس کے  نوبل پرائز کے آدھے حصے کے حقدار قرار پائے۔ ان کی تحقیق زمینی آب و ہوا سے متعلق چند بنیادی معلومات اور اس پر اثر انداز ہونے والے انسانی عوامل سے متعلق ہے۔ جبکہ اطالوی سائنس دان پاریسی کو یہ اعزاز فزیکل سسٹمز میں خرابی، اتار چڑھاؤ اور بے ترتیب مادوں اور بے ترتیب عوامل کے نظریے سے متعلق ان کے انقلابی کام کے اعتراف میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوبیل کمیٹی نے پچھلے دن طب کے نوبیل انعام کے لئے سان فرانسسکو کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ڈاکٹر پروفیسر ڈیوس جولیس اور کیلی فورنیا کے اسکرپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ڈاکٹر آرڈم پیٹاپوٹیم کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

نوبیل پرائز کمیٹی مجموعی طور پر 6 کیٹگریز میں انعام دیتی ہے جن میں فزکس ، کیمسٹری ، طب ، ادب ، معیشت اور امن کی کیٹیگری شامل ہوتی ہیں ۔

ہر سال دسمبر میں نوبیل پرائز دینے کی تقریب سوئڈن میں منعقد کی جاتی ہے تاہم اس تقریب کے لئے ناروے کا انتخاب بھی کیا جاتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.