The news is by your side.

فنکار برادری کا کرکٹ ٹیم کے ساتھ اظہار یکجہتی

اس موقع پر معاشرتی ممتاز شخصیات اور فنکاروں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے ۔ فنکاروںکی جانب سے اپنی ٹیم اور کرکٹ بورڈ کی حمایت میں سوشل رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغامات میں قوم اور ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کی پوسٹوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

مقبول اداکارہ صبا قمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شائقین کرکٹ کے لئے یہ مایوس کن ہے ۔ ہم پی سی بی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ان شاء اللہ ہم پھر کرکٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوائیں گے ۔

ملک کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے انتہائی غیر پیشہ ورانہ سلوک کیا ۔ ہمیں ان کے تابع ہونے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کالونیل ہینگ اوور سے دور رہنے کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.