The news is by your side.

ماضی کی مقبول اداکارہ دردانہ بٹ شدید علیل ۔

پاکستان فنکار برادری اداکارہ دردانہ بٹ کی ناسازی طبع کو لیکر پریشان ہے ۔ اداکار خالد ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے دردانہ بٹ کی علالت کی خبر دیتے ہوئے صارفیں سے ان کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔ خالد ملک نے دردانہ بٹ کی تصویر ان الفاظ کے ساتھ شئیر کی کہ بہت پیاری دردانہ آپا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ پلیز ان کے لئے دعا کریں ، اللہ انہیں شفائے کاملہ عطا کرے ۔ (آمین)

دردانہ بٹ کی بیماری کی تاحال وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین اپنے پیغامات میں اداکارہ کی صحت کی دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ اداکارہ دردانہ بٹ نے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام ففتی ففٹی سے اپنے فنی سفر کی شروعات معین اختر کے ساتھ کی تھیں ۔ ان کے یادگار ڈراموں میں تنہائیاں ، آنگن ٹیڑھا عوام میں بے حد مقبول ہوئے تھے ۔

تبصرے بند ہیں.