The news is by your side.

مختلف ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں

گزشتہ دن پیٹرول مصنوعات میں 4 تا 8 روپے 82 پیسہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ حکومتی نوٹیفیکیشن میں پیٹرول 4 روپے ، ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا ۔

اس کے ساتھ ہی مٹی کے تیل میں 7 روپے لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 8 روپے فی لیٹر کا اضافہ جہاں عوامی تکالیف میں اضافہ کا سبب بنا وہیں اس کے خلاف اپوزیشن نے بھی اپنا احتجاج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس سے واک آوٹ کرتے ہوئے ریکارڈ کروایا ۔

پیٹرول دنیا کا پہیہ چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ملکی اور عالمی منڈی پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ کسی بھی ملک سے پیٹرول کے فی لیٹر کا موازنہ کرتے ہوئے معیار زندگی ، مقامی کرنسی کی قدر ، فی کس آمدنی اور مہنگائی کی شرح کو دیکھنا پڑتا ہے ۔

اس وقت پوری دنیا مین سب سے کم قیمت پر تنزانیہ میں پٹرول دستیاب ہے جہاں اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 4 روپے فی لیٹر ہے ۔ اس کے بعد ایران 10 روپے فی لیٹر ، سعودی عرب 100 روپے فی لیٹر ، متحدہ عرب امارات میں 112 روپے فی لیٹر ، ترکی میں 150 روپے ، برطانیہ میں 310 روپے ہے جبکہ دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول ہانک کانگ میں بکتا ہے جہاں اس کی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے زائد ہے ۔

تبصرے بند ہیں.