The news is by your side.

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ، دردانہ بٹ راہی ملک عدم

ماضی کی مقبول فنکارہ دردانہ بٹ 83 سال کی عمر میں کرونا کے باعث جاں بہ حق ہوئیں ۔ اداکارہ دردانہ بٹ پچھلے دو ہفتوں سے وینٹیلیٹر پر تھیں ۔ یاد رہے کہ دردانہ بٹ کینسر کے خلاف بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی تھیں ۔

اداکار خالد ملک نے ان کی علالت کی خبر بھی انسٹاگرام سے مداحوں تک پہنچائی تھی اور آج انہوں نے ہی ان کی دائمی جدائی کی خبر دے کر مداحوں کو افسردہ کیا ۔

خالد ملک نے اپنی پوسٹ میں دردانہ کو دودی آپا سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب ہم میں نہیں رہیں ۔ انہوں نے اس حوالہ سے مزید لکھا کہ دانا ، مزاحیہ اور بصیرت والی دردانہ ایک خاص روح تھیں ۔

یاد رہے کہ دردانہ بٹ 70 کی دہائی میں ٹیلی ویژن سے وابستہ ہوئیں تھی ۔ انہوں نے ففٹی ففٹی میں معین اختر کے ساتھ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ ان کے مقبول پروگرامز میں تنہائیاں سرفہرست تھا اس کے علاوہ آنگن ٹیڑھا میں ان کا کردار بے حد پسند کیا گیا تھا ۔ دردانہ مزاحیہ اداکاری میں ید طولی رکھتی تھیں ۔ انہوں نے سنجیدہ کردار بھی ادا کئے تھے ۔ دردانہ بٹ ایک وراسٹائل اداکارہ تھیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.