The news is by your side.

مون سون کی پہلی بارش نے کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم کو خوشگوار کردیا

پیر کی صبح شہر ِ قاٸد کے باسیوں کے لٸے خوشگوار حیرت کا سبب بنی جب ابر ِ کرم نے حیرت انگیز طور پر کراچی کو جل تھل کردیا جس سے شہر میں جاری گرمی کی لہر میں کمی واقع ہوٸی ۔

جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گٸی ان میں گلشن ِ حدید ، اسٹیل ٹاون ، لانڈھی ، ملیر ، اٸیر پورٹ ، صفورا گوٹھ ، گلشن ِ اقبال ، اورنگی ٹاون ، صدر ، گارڈن ، اولڈ سٹی ایریا و دیگر علاقے شامل ہیں ۔

حسب ِ روایت بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کے تعطل کی شکایات موصول ہوٸیں جن میں نارتھ ناظم آباد ، ملیر ، جامعہ ملیہ ، گلشن ِ اقبال اور گلستان جوہر کے علاقے شامل ہیں ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایات کا جاٸزہ لے رہے ہیں اور صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.