The news is by your side.

موڈرنا فائزر سے زیادہ موثر

بیلجئم میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موڈرنا ویکسین فائزر سے زیادہ اینٹی باڈیز پروڈیوس کرتی ہے ۔ اس تحقیق میں دونوں ویکسین استعمال کرنے والوں کے مدافعتی رد عمل کا موازنہ کیا گیا تو موڈرنا کو زیادہ فعال پایا گیا ۔

تحقیق میں بیلجئم کے ایک ہسپتال کے 2500 طبی ورکرز کے مشاہدہ کے بعد اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ موڈرنا ویکسین کے استعمال کے بعد 2881 یونٹس فی ملی لیٹر اینٹی باڈیز بنیں ۔ جبکہ فائزر ویکسین میں یہ شرح 1108 یونٹ فی ملی لیٹر رہی ۔

اس کے علاوہ موڈرنا ویکسین ڈیلٹا سے انفیکشن میں بھی فائزر کے مقابلہ میں 60 فیصد زیادہ موثر ہے ۔

یہ تحقیق طبی جریدہ جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع کی گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.