The news is by your side.

مہوش حیات نے بارات لانے کی پیشکش کردی

ایک نجی چینل کے مشہور پروگرام میں اداکارہ مہوش حیات نے شریک حیات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

مہوش نے کہا کہ وہ ایک رومانوی جیون ساتھی کو پانے کی خواہشمند ہیں ۔ مہوش نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں بہت زیادہ عملی اور حقیقت پسند ہوں اور چاہتی ہوں کہ ایک رومینٹک ہمسفر میری زندگی کے اس خلا کو پورا کرنے کے لئے ہو ۔

انہوں نے ہالی وڈ ایکٹر لیونارڈو ڈی کیپریو کو اپنا کرش قرار دیا ۔ مہوش نے لیونارڈو کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہ پروگرام دیکھ رہے ہیں اور بارات لانا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں ۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اب تک کوئی ایسا نہیں ملا جسے دیکھ کر دل کی گھنٹیاں بجی ہوں ۔

تبصرے بند ہیں.