The news is by your side.

میرپور خاص : بیٹی سے مبینہ ذیادتی کا معاملہ

میر پور خاص میں گزشتہ روز متاثرہ لڑکی کی درخواست پر اس کے سگے باپ کے خلاف جنسی زیادتی کی ایف آئی آر مقامی تھانہ میں درج کی گئی تھی ۔

ابتدائی تفتیش لڑکی کے الزام کی توثیق کررہی ۔ پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا ہے ۔  مجسٹریٹ نے عدالتی کاروائی کے بعد ملزم کو 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

لڑکی کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے تاہم رپورٹ 4 دن بعد ملے گی ۔ یاد رہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے بیوی کو دو سال قبل طلاق دے دی تھی ۔ لڑکی کا ایک بھائی نشئی بتایا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.