The news is by your side.

مینار پاکستان واقعہ پر وزیر اعظم ناراض

مینار پاکستان پر 14 اگست کو ہونے والے واقعہ پر پولیس کی بروقت کاروائی نا کرنے پر وزیر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا  ہے ۔ عمران خان نے آئی جی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کسی بھی ایسے واقعہ کے بعد بروقت پہنچ اور مداخلت کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں ۔ خصوصی طور پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات کو بہتر بنائیں ۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت کافی حساس موضوع بنا ہوا ہے ۔ اقبال پارک میں 400 افراد کے ہاتھوں ایک ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ۔ اس واقعہ کی ویڈیوز بنا کر انہیں سوشل سائٹس پر اپلوڈ کیا گیا ۔ متاثرہ لڑکی فینز میٹ اپ کے لئے پارک پہنچی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.