The news is by your side.

میواکی اربن فاریسٹ

وزیراعظم عمران خان آج میواکی اربن فاریسٹ کا لاہور میں افتتاح کریں گے ۔ جاپانی تکنیک میواکی کی مدد سے اس جنگل میں ایک لاکھ 65 ہزار پودے لگائے گئے ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پہ اپنے پیغام میں کہا کہ میواکی اربن فاریسٹ گرین پاکستان مہم کا حصہ ہے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم پنجاب کے انتظامی امور کے صوبائی نگران گورنر اور وزیر اعلی سے ملاقات بھی کریں گے ۔ اس موقع پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے آب پاک اتھارٹی اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی ۔

یاد رہے کہ یہ فاریسٹ اب تک کا سب سے بڑا میواکی فاریسٹ ہے جسے 100 کنال کے رقبہ پر لگایا گیا ہے ۔ جاپان کی اس تکنیک سے درخت 10 گنا تیزی سے لگتے ہیں اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں ۔

پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پانچواں نمبر ہے ۔ اگر ہم درخت نہیں لگائیں گے تو ماحول پر منفی اثرات پڑیں گے ۔ ہماری معیشت اس سے متاثر ہوگی ۔ کیونکہ ہمارے جی ڈی پی کا 20 فیصد ذراعت سے منسلک ہے ۔ اس سے لاکھوں لوگوں کے روزگار پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.