The news is by your side.

میٹرکس ریسریکشنز سنسنی خیز ٹریلر جاری

0

کیانو ریوز کی فلم میٹرکس ریسریکشنز کا شائقین کافی عرصہ سے انتظار کررہے تھے ۔ بلآخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور اس فلم کے ٹریلر نے شائقین کی آنکھوں کو ٹھنڈک بخشی ۔ پہلے ہی ٹریلر نے کیانو کے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں ۔

لانا واچوسکی کی ہدایت کاری میں کیانو ریوز اور کیری این موس مرکزی کرداروں میں میٹرکس کی کہانی کو آگے بڑھائیں گے  ان کے معاون اداکاروں میں نیل پیٹرکس ہیرس ، پریانکا چوپڑہ اور جوناتھن گروف ناظرین کو اپنی سحر انگیز اداکاری سے محظوظ کریں گے ۔

جاری ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیو مستقبل میں سان فرانسسکو میں موجود ہے جہاں وہ اپنے اصل نام تھامس اینڈرسن کی شناخت کے ساتھ ایک سائیکاٹرسٹ نیل پیٹرک ہیرس کے ساتھ اپنی کچھ نفسیاتی الجھنوں پر بات کررہا ہے ۔

 

فلم کے ٹریلر میں نیو کو نیلی گولیاں کھاتے دیکھا جاسکتا ہے اور اچانک وہ ایک کیفے میں ٹرینٹی سے جو اصل میں کیری این موس نبھارہی ہیں سے ٹکرا جاتا ہے ۔ ابھی تک میٹرکس ریسریکشنز کی کہانی کے پلاٹ کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں ۔ ٹریلر سے جو اندازہ لگایا گیا ہے کہ نیو اور ٹرینیٹی میٹرکس میں واپس آئیں گے اس کی تعمیر کے لئے ۔ فوٹیجز سے یہ بات بھی پتہ چلتی ہے کہ نیو اپنی سابقہ حقیقی دنیا سے بے خبر ہے ۔ ٹرینیٹی اور نیو مستقبل میں جب ملتے ہیں تو وہ ایک دوسرے سے انجان ہوتے ہیں ۔ یحییٰ عبدالمتین فلم میں تھامس کو جگا کر میٹرکس کی حقیقت واضح کرنے کی کوشش کرتا ہے اور تھامس کو لال اور نیلی گولی کے انتخاب کے لئے کہتا ہے ۔ ٹریلر کے مطابق نیو اپنی طاقتوں کو دوبارہ بیدار کرے گا ۔

کیانو ریوز کی اداکاری اور شخصیت کا سحر ان کے مداحوں پر ہمیشہ چلتا ہے ۔ میٹرکس ریسریکشنز میں جو ایکشن فلمایا گیا ہے وہ ان کی مقبولیت کو چار چاند لگادے گا ۔ یہ فلم کرسمس کے موقع پر 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.