The news is by your side.

نمرہ خان مداحوں کی ممنون

اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر دس اگست کو اپنی کچھ تصاویر جو ہسپتال میں لی گئیں تھی شئیر کی تھیں ۔

ان تصاویر میں وہ ویل چئیر پر بیٹھی نظر آئی تھیں اس کے علاوہ ان کے ہاتھ میں کنولا بھی لگا تھا ۔ ایک اندھیرے میں ریکارڈ ویڈیو بھی تھی جس میں وہ مداحوں سے دعا کی اپیل کررہی تھیں ۔

12 اگست کو رات دیر گئے انہوں نے انسٹاگرام پر ہی بتایا تھا کہ وہ ہسپتال سے گھر آچکی ہیں ۔ ان کی تکلیف میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے تاہم وہ ابھی مکمل صحتیاب نہیں ہوسکی ہیں ۔

اپنی متعدد انسٹا گرام پوسٹوں میں انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی تھی جس پر انہوں نے پوسٹ  ڈالتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ساتھی اداکاروں اور پرڈکشن ہاؤسز کو بھی نیک تمنائیں اور پھول بھیجنے پر شکر گزاری کا اظہار کیا ۔

انہوں نے اپنی طبیعت سے متعلق بتایا کہ وہ خود ہی ہسپتال سے گھر آگئی ہیں ۔ وہ ادویات کے استعمال سے ہی ٹھیک ہونا چاہتی ہیں ۔ خدا نہ کرے کے انہیں اپنی تکلیف کے حوالہ سے کسی آپریشن سے گزرنا پڑے ۔

اداکارہ نے اپنی تکلیف کو پتھری کا نتیجہ بتایا ہے جس کی وجہ سے انہیں ناقابل برداشت درد سے گزرنا پڑا

 

 

تبصرے بند ہیں.