The news is by your side.

نو ٹائم ٹو ڈائے : 5 روز میں 20 ارب کمالئے

دنیائے جاسوسی کے نامور کردار جیمز بانڈ نے اپنی نئی ریلیز نو ٹائم ٹو ڈائے سے شائقین فلم کے دل جیت لئے ۔ اپنی ریلیز کے پہلے 5 روز میں فلم نے 20 ارب کا ریکارڈ بزنس کیا ہے ۔

مذکورہ فلم 30 ستمبر کو برطانیہ اور آئرش کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جہاں اپنے پہلے 5 دنوں میں فلم نے 5 ملین پاؤنڈز کما لئیے ۔

اداکار ڈینیل کریگ اس فلم میں آخری بار جیمز بانڈ کے تاریخی کردار میں نظر آئیں گے ۔ ڈینیل کی یہ فلم کرونا کی وبا کے دوران کافی بار التوا کا شکار ہوتے ہوئے بالآخر 30 ستمبر کو ریلیز کی گئی تھی ۔ اس فلم کے پریمئر میں برطانوی شاہی خاندان کے افراد شہزادی کیٹ مڈلٹن ، شہزادہ ولیم اور شہزادہ چارلس کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگادئیے تھے ۔

دو ہفتہ قبل ہی اداکار ڈینیل کریگ کو برطانوی نیوی میں شاہی بیڑے کا اعزازی کمانڈر بھی مقرر کیا گیا تھا ۔ اداکار ڈینیل کریگ نے اس فلم میں آخری دفعہ جیمز کا کردار نبھایا ہے ۔ ڈینیل کے اس فلم سے الگ ہوجانے کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع کی جاچکی ہے ۔

یاد رہے کہ اداکار ڈینیل جیمز بانڈ کا کردار 2006 سے ادا کررہے تھے ۔ اداکار نے مذکورہ فلم کے لئے ساڑھے 4 ارب روپے کا خطیر معاوضہ وصول کیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.