The news is by your side.

نیوزی لینڈ کے خلاف پاک دستہ کا اعلان

18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم سے پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو روالپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔

اس میچ کے لئے 12 رکنی پاکستانی دستہ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پہلے ون ڈے میں کپتانی بابر اعظم اور نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان ہی انجام دیں گے ۔

باقی کھلاڑیوں میں فخر زمان ، حارث رؤف ، حسن علی ، افتخار احمد ، امام الحق ، محمد رضوان ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر اور زاہد محمود پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

تبصرے بند ہیں.