The news is by your side.

واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق ہائی کمشنر لندن ، صحافی ، مصنف اور سیاستدان واجد شمس الحسن لندن کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔

واجد شمس الحسن ایک تجربہ کار صحافی تھے ، جو 40 سال سے اس پیشے سے وابستہ تھے۔ وہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی بھی تھے۔ اور پیپلز پارٹی کے دور میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حسن پچھلے دو سالوں سے ایک بیماری میں مبتلا تھااور اسی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے ۔

واجد شمس الحسن کی ایک کتاب بھٹو خاندان میری یادوں میں انہوں نے میڈیا کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے ۔ ویسے یہ کتاب ان کی بھٹو خاندان سے والہانہ عقیدت کے تناظر میں بھی دیکھی گئی کیونکہ بحیثیت لندن کے ہائی کمیشنر کے ان کا کردار متنازعہ تھااور ان پر متعدد ایسے الزمات لگے جس میں وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ریلیف دیتے پائے گئے ۔

پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے ان کی وفات کو پارٹی نقصان قرار دیا ہے ۔ سینیٹر شیری رحمان نے اپنی ٹوئٹ میں دلی رنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ۔

 

تبصرے بند ہیں.